ابنا: اخوان کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ جب تک اقتدار دوبارہ صدر مرسی کے حوالے نہیں کیا جاتا فوج کے خلاف دھرنا اور مظاہرے جاری رہیں گے۔ اخوان رہنما محمد بادعی نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے فوجی حکومت کو فی الفور ختم کیا جائے اور اقتدار دوبارہ صدر مرسی کے حوالے کیا جائے۔ بادعی نے کہا کہ فوج مظلوم نہتے عوام پر تشدد روکے اور ان کا قتل عام بند کرے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق معزول صدر مرسی کے حامیوں نے مصر کے سرکاری ٹی وی اسٹیشن کی جانب پارچ کرنا شروع کر دیا ہے۔ مصر میں فوج کی جانب سے بغاوت کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں جبکہ مصری فوج کے سربراہ جنرل سیسی نے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ملک کے حالات کو پر امن قرار دیا ہے۔ شاہ عبداللہ خطے میں موجود ممالک میں سے ایک ہیں جنہوں نے عدلی منصور کو نگراں حکومت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ ......./169
5 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437428
مصر کے معزول صدر کی پارٹی اخوان المسلمون نے صدارتی محل کے باہر غیر معینہ مدت کے لئے مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔